سندھ کے نوجوان نے اپنی بہن سے شادی کرلی، والد کی درخواست پر جوڑے کو گرفتار کرلیا گیا
لسبیلہ (انتخاب نیوز) حب میں مزدوری کرنے والے سندھ کے رہائشی نوجوان نے اپنی بہن سے شادی کرلی، والد کی درخواست پر حب سٹی پولیس نے جوڑے کو گرفتار کرکے نوشہروفیروز پولیس کے حوالے کردیا۔ اس سلسلے میں حب پولیس کے مطابق گزشتہ روز حب کے علاقے مدینہ کالونی میں رہائش پذیر حجام کی دکان میں مزدوری کرنے والا سندھ کے ضلع نوشہروفیروز کے رہائشی نوجوان علی بھٹو عرف اونو نے چند ماہ قبل جعلی کاغذات بنا کر سندھ سے لاکر حب میں اپنی بہن سے شادی کرلی تھی جس پر انکے والد فداحسین کی درخواست پر اہل علاقہ کی مدد سے حب سٹی پولیس نے جوڑے کو گرفتار کرکے نوشہروفیروز پولیس کے حوالے کردیا ۔واضع رہے کہ مذکورہ جوڑے نے دو ماہ قبل لسبیلہ پریس کلب حب میں آکر ایک پریس کانفرنس کی جس میں علی بھٹو عرف اونو نے لڑکی کو کسی اور قوم کا بتا کر انکے چچا اور بھائیوں پر الزام لگایا تھا کہ انکو قتل کی دھمکیاں دی جارہی ہیں انکو تحفظ دیا لیکن گذشتہ روز انکے والد کے اقدام نے معاملے کو اور ہی رنگ دے دیا جس میں دونوں کو بھائی بہن ظاہر کرکے گرفتار کروایا۔


