تربت ،سیکورٹی فورسز کے چیک پوسٹ کے قریب دھماکہ
تربت (انتخاب نیوز)ہفتے کے روز بلوچستان کے ضلع کیچ کے مرکزی شہر تربت میں زور دار دھماکہ سنا گیا۔ابتدائی معلومات کے مطابق دھماکہ شہر میں سنیما چوک پر سیکورٹی فورسز کے چیک پوسٹ کے قریب ہوا ہے جس کے نتیجے میں ایک شخص کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔دھماکے کے بعد سیکورٹی فورسز نے شہر کے داخلی اور خارجی راستوں کی ناکہ بندی کرکے سخت چیکنگ شروع کردی ہے۔
Load/Hide Comments


