آواران، مہنگا پیٹرول اور ڈیزل فروخت کرنیوالوں کیخلاف کاروائی، متعدد گرفتار
آواران (انتخاب نیوز) ڈپٹی کمشنر آواران جمعہ داد خان نے عوامی خواہشات و مطالبات پر عملدرآمد کرتے ہوئے مہنگے داموں پیٹرول اور ڈیزل فروخت کرنے پر پیٹرول پمپس کے خلاف کاروائی، متعدد پیٹرول پمپس کو سیل اور عملے کو حراست میں لے لیا، عوام کی جانب سے کاروائی پر خوشی و اطمینان کا اظہار۔ تفصیلات کے مطابق ہفتے کے روز بھی ڈپٹی کمشنر آواران جمعہ داد خان عوامی خدمت میں پیش پیش رہے اور از خود پیٹرول پمپس کے خلاف کارروائیوں کا آغاز کردیا۔ عوامی مطالبات پر عملدرآمد کرتے ہوئے انہوں نے آواران سٹی میں مہنگے داموں پیٹرول اور ڈیزل فروخت کرنے پر فوری کارروائی کرتے ہوئے ایک سے زائد پیٹرول پمپس کو سیل کروادیا جب کہ پیٹرول مہنگے دام فروخت کرنے پر عملے کو بھی حراست میں لے لیا۔
Load/Hide Comments


