ریکوڈک معاہدہ پاکستان کیلئے بیل آؤٹ ہے، معاشی حالت مستحکم ہوگی، ضیا لانگو

کوئٹہ (انتخاب نیوز) وزیر داخلہ میر ضیاء اللہ لانگو نے ریکوڈک معاہدے پر بلوچستان، پاکستان کے عوام کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ ریکوڈک معاہدے کا نافذ العمل ہونا کسی معجزے سے کم نہیں جس کی وجہ سے پاکستان کی معاشی حالت مستحکم ہوجائے گئی جس کا کریڈٹ وزیراعلیٰ میر عبدالقدوس بزنجو کو جاتا ہے۔ وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ ریکوڈک معاہدہ کئی حوالوں سے پاکستان کے لیے ’بیل آؤٹ ہے بلکہ وزیراعلیٰ میر عبدالقدوس بزنجو کی کاوشوں 8 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری ہوگئی جو کہ قابل ستائش اقدام ہے اور ریکوڈک معاہدہ پاکستان کی تاریخ کاسب سے بڑا سرمایہ کاری ہے، میر ضیاء اللہ لانگو نے کہا کہ ریکوڈک ملکی تاریخ کی سب سے بڑی سنگل غیر ملکی سرمایہ کاری ہے۔ وزیر داخلہ میر ضیاء اللہ لانگو کا کہنا تھا کہ اس سرمایہ کاری سے بلوچستان میں ملازمتوں کے 8 ہزار مواقع پیدا ہوں گے اور پاکستان،بلوچستان کو بے پناہ فوائد ملیں گے۔ انھوں نے کہا کہ معاہدے سے انکم فلو اربوں ڈالر سے زیادہ ہے، اس سے وفاقی اور صوبائی حکومتوں کو ٹیکسوں کی مد میں بے پناہ ریونیو حاصل ہوگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں