ارجنٹینا کی شاندار جیت پر لیاری میں جشن، صدر عارف علوی کی مبارکباد

کراچی: (انتخاب نیوز) ارجنٹائن کی فیفا ورلڈ کپ 2022 کے فائنل میچ میں شاندار جیت پربلوچستان کے علاقے لیاری میں فٹبال کے دیوانوں نے جشن منایا جبکہ صدر مملکت ڈٓاکٹر عارف علوی نے ارجنٹینا ٹیم کو فٹبال ورلڈ کپ ٹائٹل جیتنے پر مبارکباد دی۔ لیاری سمیت مختلف علاقوں میں فٹبال کے دیوانوں نے بڑی سکرین پر فٹبال ورلڈ کپ 2022 کا فائنل میچ دیکھا، سنسنی خیز مقابلے کے بعد ارجنٹائن کی جیت پر فٹبال کے دیوانوں نے بھی خوب جشن منایا۔لیاری کے مکینوں اور شائقین فٹ بال نے علاقہ بھر میں آتش بازی کی، لیاری والوں نے "میسی” کی شاندار کارکردگی پر انتہائی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے انہیں خراج تحسین پیش کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں