سیکڑوں افراد کے قاتل راؤ انوار کو گھر میں نظر بند، علی وزیر کو کچھ نہ کرنے پر بھی جیل میں رکھا گیا، فوری رہا کیا جائے، پشتونخوا میپ
کوئٹہ (انتخاب نیوز) پشتونخواملی عوامی پارٹی کے مرکزی سیکرٹریٹ کے جاری کردہ پریس ریلیز میں پارٹی چیئرمین محترم محمود خان اچکزئی کی ہدایت پر ایم این اے علی وزیر کی رہائی اور انہیں بے بنیاد،غیر آئینی، غیر قانونی مقدمات میں نامزد کرکے دو سال تک قید میں رکھنے کیخلاف ملک، بیرون ملک، پشتونخوا وطن اور جنوبی پشتونخوا کے تمام اضلاع میں احتجاجی ریلیاں، مظاہرے اور جلسوں کے کامیاب انعقاد پر پارٹی کے تمام تنظیمی اداروں کے عہدیداروں اور کارکنوں کے داد تحسین اور تمام وطن دوست، قوم دوست، جمہوریت پسند عوام کا خصوصی شکریہ ادا کیا گیا ہے جنہوں ایم این اے علی وزیر کے حق میں آواز بلند کرنے اور 16دسمبر کے پر امن جمہوری احتجاج میں کثیر تعداد میں شرکت کیں۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ سول سوسائٹی، انسانی حقوق کی تنظیموں اور تمام قوم دوست، وطن دوست، جمہوریت پسند، باشعور عوام کا فریضہ ہے کہ وہ گزشتہ دو سالوں سے بلاجواز قید میں رکھے گئے وزیرستان کے عوام کے منتخب نمائندے ایم این اے علی وزیر کیلئے آواز اٹھائیں۔ کیونکہ انہیں قید میں رکھنا ملکی آئین کی خلاف ورزی کے ساتھ ساتھ انسانی، جمہوری،پشتنی اقدار وروایات کی بھی خلاف ورزی ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ نفرتوں کی وجہ ناانصافیاں ہوتی تھی ہے ایک ہی ملک کے دو شہریوں کیلئے دو الگ الگ قوانین رکھنا حکومت سندھ اور سندھ کے عدالت کے دوہرے معیار پر سوالیہ نشان ہے کیونکہ ایک جانب جعلی پولیس مقابلوں میں نقیب اللہ محسوس سمیت سینکڑوں افراد کے قتل میں ملوث راؤ انور کیلئے ان کے گھر کو سب جیل قرار دیا گیا اور ان کیلئے پیشی کے دوران ضمانت فراہم کی گئی جبکہ دوسری جانب عوام کے منتخب کردہ رکن قومی اسمبلی علی وزیر کی مسلسل ضمانتوں کی منسوخ اور خارج اور انہیں پابند سلاسل رکھا گیا ہے جس کے باعث ہمارے عوام میں سخت تشویش پائی جاتی ہے اور 16دسمبر کو ملک کے مختلف شہروں اسلام آباد،، پشاور، کراچی، چارسدہ، کوہاٹ، سوات مینگورہ، ڈیرہ اسماعیل خان درازندہ، صوابی، وانا جنوبی وزیرستان، میران شاہ شمالی وزیرستان، باجوڑ، بنوں، جنوبی پشتونخوا کے اضلاع ژوب، شیرانی، قلعہ سیف اللہ، پشین، دکی، لورالائی، زیارت، سنجاوی، موسیٰ خیل، قلعہ عبداللہ عبدالرحمن زئی، چمن، سبی، خانوزئی میں کامیاب احتجاجی ریلیاں، مظاہروں کا انعقاد اور اس میں عوام کی کثیر تعداد میں شرکت اس کا واضح ثبوت ہے۔ بیان میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ حکومت سندھ جمہوری تقاضوں کو مدنظر رکھتے ہوئے عوام کے منتخب پارلیمانی رکن علی وزیر کی رہائی کیلئے فوری اقدامات اٹھائیں۔ پشتونخواملی عوامی پارٹی ایم این اے علی وزیر کو بلا جوز مزید قید وبند میں رکھنے کی کسی کو اجازت نہیں دیگی اور اس کیلئے ہر فورم پر آواز بلند کرنے کے ساتھ ساتھ جمہوری احتجاج کا راستہ اختیار کرتے ہوئے احتجاج کے دائرہ کار کو مزید وسیع کریگی۔


