بلوچستان، حادثات و واقعات میں 2 افراد جاں بحق

کوئٹہ (انتخاب نیوز) بلوچستان حادثات و واقعات میں 2 افراد جاں بحق۔ لسبیلہ کے علاقے میں ٹرک اور موٹر سائیکل میں تصادم کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔ لسبیلہ کے علاقے آر سی ڈی شاہراہ پر ٹرک کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار عنایت اللہ جاں بحق ہوگیا۔ علاوہ ازیں لورالائی میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے ایک شخص کو قتل کردیا۔ لورالائی کے علاقے خان صدیق گلی کے قریب نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے اعجاز احمد نامی شخص کو قتل کردیا اور فرار ہوگئے۔ نعش ہسپتال میں ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردی گئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں