ہدایت الرحمن سے کھلے ذہن سے مذاکرات کیے، دھرنے کے خاتمے کے عزم کے ساتھ گوادر آئے، ضیا لانگو

گوادر (بیورو رپورٹ) حق دو تحریک کا گوادر دھرنا 59 ویں دن بھی جاری۔ صوبائی وزیر داخلہ ضیا اللہ لانگو، وزیر پبلک ہیلتھ لالہ رشید بلوچ مذاکرات کیلئے گوادر پہنچے۔ صوبائی وزیر داخلہ میر ضیاءلانگو کی زیر صدارت ڈپٹی کمشنر کے دفتر میں اجلاس۔ صوبائی وزیر عبدالرشید بلوچ کمشنر مکران اور دیگر متعلقہ حکام کی شرکت۔ ڈپٹی کمشنر گوادر کی اجلاس کو حق دو تحریک سے ہونے والے مذکراتی عمل سے متعلق بریفنگ۔ ڈپٹی کمشنر نے حق دو تحریک کے مطالبات اور ان پر عملدرآمد کے حوالے سے تفصیلات سے آگا ہ کیا۔ اس موقع پر صوبائی وزیر داخلہ ضیا لانگو نے کہا کہ مذاکرات کی کامیابی اور دھرنے و احتجاج کے پرامن خاتمے کے عزم کے ساتھ گوادر آئے ہیں، حکومت نے پہلے بھی مولانا ہدایت الرحمن سے کھلے ذہن اور خوش نیتی سے مذکرات کیے اور اب بھی کرینگے۔ مطالبات کے حل کیلئے مینڈیٹ کے ساتھ بات چیت کرینگے، احتجاج اور دھرنے مسائل کا حل نہ پہلے تھے اور نہ ہی آئندہ ہوسکتے ہیں۔ وزیراعلیٰ بلوچستان کی شروع دن سے کوشش ہے کہ افہام و تفہیم کی فضا میں لوگوں کے مسائل حل ہوں۔ گزشتہ ایک سال کے دوران حکومت نے بہت سے احتجاج اور دھرنے بات چیت کے ذریعے ختم کرائے۔ امید ہے کہ حق دو تحریک کے رہنما ہماری بات سنیں گے اور حقیقت پسندی کا مظاہرہ بھی کرینگے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں