حکومتی وفد اور حق دو تحریک کے درمیان مذاکرات ناکام,ہدایت الرحمن شریک نہ ہوئے، دھرنا جاری رکھنے کا اعلان

گوادر (بیورو رپورٹ) حق دو تحریک اور حکومتی وفد کے درمیان مذاکرات میں کوئی پیشرفت نہ ہوسکی۔ مذاکرات جاری رہیں گے، صوبائی وزیر داخلہ ضیاء اللہ لانگو اور لالہ رشید بلوچ کی میڈیا سے گفتگو۔ مذاکرات میں حق دو تحریک کے قائد مولانا ہدایت الرحمن بلوچ اور حسین واڈیلہ شریک نہیں ہوئے۔ حق دو تحریک کی مذاکراتی ٹیم میں مرکزی ترجمان حفیظ کیازئی، بشیر ہوت، کونسلر ماجد جوہر، کونسلر ثنا اللہ، فتح محمد شریک ہوئے۔ مذاکرات کے موقع پر پولیس کی بھاری نفری تعینات تھی۔ وزیر داخلہ ضیا اللہ لانگو کی سربراہی میں حکومتی ٹیم کا حق دو تحریک سے مذاکرات بے نتیجہ ختم۔ حق دو کے سربراہ مولانا ہدایت الرحمن اور تحریک کی دیگر قیادت مذاکراتی عمل میں شامل نہ ہوئی۔ حق دو تحریک کی جانب سے قائم مذاکراتی ٹیم نے حفیظ کیازئی کی قیادت میں حکومتی وفد سے مذاکرات کیے۔ مذاکرات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صوبائی وزیر داخلہ نے کہا کہ مذاکرات خوشگوار ماحول میں ہوئے، مذاکراتی عمل آئندہ بھی جاری رکھنے پر اتفاق ہوا ہے۔ حق دو تحریک کے بعض مطالبات کا تعلق وفاقی حکومت اور سرحدی ٹریڈ کا تعلق ہمسایہ ملک ایران سے ہے۔ حق دو تحریک کے مطالبات کو متعلقہ اسٹیک ہولڈر کے سامنے رکھیں گے۔ حق دو تحریک کے سربراہ مولانا ہدایت الرحمن بلوچ نے کہا کہ مذاکرات کیلئے آنے والے وزراء بے اختیار تھے۔ انہوں نے کہا کہ مطالبات پر عمل درآمد نہ ہونے تک ہمارا دھرنا جاری رہے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں