گوادر دھرنا بات چیت کے ذریعے ختم کرنے کے حق میں ہیں، ہدایت الرحمن حکومتی خواہش کا احترام کریں، ضیا لانگو

گوادر (انتخاب نیوز) صوبائی وزیر داخلہ میر ضیاء اللہ لانگو نے کہا ہے کہ مسائل کا حل مذاکرات ہی کے ذریعہ ممکن ہے، گوادر دھرنے سے مذاکرات کے تناظر میں اپنے ایک بیان میں وزیر داخلہ نے کہا ہے کہ ہماری پہلی اور آخری ترجیح یہ ہی ہے کہ بات چیت کے ذریعہ گوادر دھرنا اور احتجاج ختم کروائیں۔ انہوں نے کہا کہ دھرنے کے شرکاء سے مذاکرات سے مایوس نہیں اپنے لوگ ہیں، ان سے مذاکراتی عمل جاری رکھیں گے۔ کمشنر مکران، ڈی آئی جی گوادر اور ڈپٹی کمشنر گوادر کو بات چیت کا عمل آگے بڑھانے کی ہدایت کی ہے۔ وزیر داخلہ نے کہا کہ وزیراعلیٰ کی ہدایت ہے کہ مسئلہ افہام و تفہیم سے حل کیا جائے، امید کرتے ہیں کہ مولانا ہدایت الرحمان بھی مذاکرات کی حکومتی خواہش کا احترام کرینگے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں