یوکرینی شہر پر روسی فوج کے حملے، 10 افراد ہلاک، 58 زخمی

کیف (مانیٹرنگ ڈیسک ) یوکرین کے شہرکھیرسن پر روسی فوج کے حملے میں کم سے کم 10 افراد ہلاک اور58 زخمی ہوگئے ۔حملے کے بعد شاہراہوں پر خون آلود لاشیں بکھری پڑی تھیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق یوکرینی صدر ولودی میرزیلنسکی نے اپنے سوشل میڈیا اکانٹس پرایسی تصاویر شائع کی ہیں جن میں سڑکوں پر جلتی ہوئی کاروں اورکھڑکیوں اورلاشوں کونکالتے ہوئے دکھایا گیا ۔انھوں نے ساتھ لکھا کہ سوشل نیٹ ورکس زیادہ ترممکنہ طورپران تصاویر کو حساس موادکے طور پر نشان زد کریں گے لیکن یہ حساس مواد نہیں بلکہ یہ یوکرین اور یوکرینیوں کی حقیقی زندگی ہے۔وہ مزید لکھتے ہیں کہ یہ فوجی تنصیبات نہیں ہیں،یہ تخریب کاری ہے۔ ماسکو کی جانب سے اس حملے سے متعلق کوئی بیان سامنے نہیں آیا جہاں صدرولادی میرپوتین کا کہنا تھا کہ ان کی فوجیں یوکرین میں فاشزم کے خلاف لڑرہی ہیں اور روس کی سلامتی کے لیے مغربی خطرے کے خلاف مزاحمت کررہی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں