عسکریت پسند عناصر افغانستان سےدوبارہ منظم ہو کر واپس آگئے ہیں، ضیا لانگو

کوئٹہ (انتخاب نیوز)وزیر داخلہ بلوچستان ضیاء اللّٰہ لانگو کا کہنا ہے کہ عسکریت پسند عناصرافغانستان سے دوبارہ منظم ہو کر واپس آگئے ہیں۔اپنے بیان میں ضیاء اللّٰہ لانگو نے کہا کہ آج بلوچستان میں تخریب کاری کے مختلف واقعات ہوئے ہیں۔صوبائی وزیر داخلہ نے کہا کہ امن و امان کا ہنگامی اجلاس طلب کرلیا گیا ہے، تخریب کاروں کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ ہمارے انٹیلی جنس ادارے تخریب کاروں کے ٹھکانوں تک پہنچ چکے ہیں، تخریب کاروں کی کمر توڑ دیں گے اور جلد امن و امان قائم کریں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں