اوتھل ، گھر پر بلا جواز چھاپے کیخلاف متاثرین کا کوئٹہ کراچی شاہراہ پر دھرنا

اوتھل (انتخاب نیوز) اسسٹنٹ کمشنر سب ڈویژن بیلہ، اوتھل پولیس اور لیویز فورس کی جانب سے جاموٹ کالونی اوتھل کے گھر میں چھاپے کیخلاف اہلیان جاموٹ کالونی نے کوئٹہ کراچی شاہراہ کو ٹریفک کے لیے بلاک کردیا، شاہراہ بلاک ہونے کی وجہ سے کراچی کوئٹہ اور اندرون بلوچستان جانے اور آنے والی گاڑیوں کا زمینی رابطہ منقطع ہوگیا، دونوں اطراف گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں، مسافروں کو سخت مشکلات کا سامنا۔ اس حوالے سے علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ ہمیں منشیات اور مضر صحت گٹکے کیخلاف کارروائی پر اعتراض نہیں، لیکن بغیر کسی وراننگ چادر اور چار دیواری کا تقدس کو پامال کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ اوتھل میں ہیروئن، و دیگر نشہ آور چیزیں سرعام فروخت ہورہی ہیں، ان کیخلاف کوئی کارروائی عمل میں نہیں لائی جارہی، جس سے نوجوان نسل تباہ ہورہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں