گوادر، حق دو تحریک کے رہنماؤں کی گرفتاری کیخلاف احتجاج دوسرے روز بھی جاری، بجلی و موبائل سروسز بند
گوادر(انتخاب نیوز)حق دو تحریک کے رہنماؤں کی گرفتاری اور کارکنوں پر تشدد کے خلاف آج دوسرے روز احتجاج جاری ہے جبکہ گوادر میں بجلی اور موبائل نیٹورک کی بندش سے شہر میں غیریقینی صورتحال ہے اور لوگ کو شدید مشکلات اور پریشانی کا سامنا ہے ۔دوستی جانب حق دو تحریک کے رہنماؤں کی گرفتاری کیخلاف آج دوسرے روزبھی احتجاج جاری ہے ، احتجاج کے باعث کوسٹل ہائی وےکو مکمل بلاک کر دیا گیا ہے ۔پولیس کی جانب سے مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے پر شیلنگ کا سلسلہ جاری ہے ۔ احتجاج میں شامل کئی خواتین مرد اور بچے بھی زخمی اور بے ہوش ہو گئے ہیں جنیں طبی امداد کیلئے فوری طور ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
Load/Hide Comments


