گوادر میں مشتعل ہجوم کی فائرنگ سے اہلکار جاں بحق، پولیس موقف

گوادر (انتخاب نیوز) گوادر میں سید ہاشمی چوک کے قریب دھرنے کے مشتعل ہجوم کی پولیس اہلکاروں پر فائرنگ۔ اس حوالے سے بلوچستان پولیس کے ترجمان کی جانب سے کہا گیا ہے کہ پولیس کانسٹیبل یاسر مشتعل جھتے کی طرف سے چلائی گئی گولی سے جاں بحق ہوگیا۔ اطلاعات کے مطابق گولی کانسٹیبل کی گردن میں لگی جس سے وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔ اس حوالے سے بلوچستان پولیس ترجمان کی جانب سے کہا گیا ہے کہ مولانا اپنے مذموم سیاسی مقاصد کے حصول کے لئے پر تشدد راہ اپنا رہے ہیں حتیٰ کہ اپنی حفاظت پر مامور محافظوں کو گولی کا نشانہ بنا رہے ہیں۔ پولیس اپنی پوری طاقت کے باوجود عام عوام کے جان و مال کے وعدے کو نبھا رہی ہے۔ کچھ بھی حالات ہوں کسی بھی قسم کے آتشی اسلحہ کے استعمال سے گریز کریں۔ عوام کے جان و مال کا تحفظ ہر حالت میں مقدم رکھیں۔ اس حوالے سے آئی جی پولیس نے کہا ہے کہ واقعے میں ملوث ملزمان کی جلد گرفتاری عمل میں لائی جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں