تعلیمی مواقع کے فروغ کیلئے جامعہ گوادر کا بلوچستان کی دو جامعات کیساتھ مفاہمتی معاہدہ
گوادر (انتخاب نیوز) گوادر یونیورسٹی کی بلوچستان کی دو یونیورسٹیوں کے ساتھ مفاہمت کی یادداشتوں پر دستخط۔ گوادر یونیورسٹی نے تربت یونیورسٹی اور لسبیلہ یونیورسٹی آف ایگریکلچر، واٹر اینڈ میرین سائنسز کے ساتھ مفاہمتی یاداشتوں پر دستخط کردیے۔ تقریب ایچ ای سی کے کوہٹہ سینٹر میں منعقد ہوئی۔ گوادر یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر عبدالرزاق صابر نے پروفیسر ڈاکٹر دوست محمد بلوچ وائس چانسلر لسبیلہ یونیورسٹی اوتھل اور پروفیسر ڈاکٹر جان محمد وائس چانسلر تربت یونیورسٹی کے ساتھ مفاہمتی یاداشتوں پر دستخظ کئے۔ گوادر یونیورسٹی کا تربت یونیورسٹی اور لسبیلہ یونیورسٹی کے درمیان مشترکہ تحقیقی سرگرمیوں، تحقیق کے لیے فیکلٹی ممبران کے تبادلے، لیکچر کا اہتمام، مباحثے، مطالعہ اور تحقیق کے لیے طلبہ کے تبادلے اور دونوں یونیورسٹیوں کے طلبہ کے لیے تعلیمی مواقع کو فروغ دینے کے لیے مفاہمت کی یادداشتوں پر دستخط کیے گئے۔ اس موقع پر ڈاکٹر جلال فیض، پرو وائس چانسلر لسبیلہ یونیورسٹی اور دیگر حکام بھی موجود تھے۔


