تمام بینک 22 تا 27 مئی بند رہیں گے

اسلام آباد: عیدالفطر کے موقع پر سٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) اور دیگر تمام بینک آج جمعہ 22 مئی تا بدھ 27 مئی 2020ء بند رہیں گے۔ سٹیٹ بینک آف پاکستان نے کہا ہے کہ دیگر بینک اور مالیاتی ادارے 27 مئی (بدھ کو) اپنی مخصوص برانچز کھول سکتے ہیں۔عیدالفطر کے موقع پر 6 روزہ طویل چھٹیوں کے دوران عوام کو بینکاری کی مخصوص سہولتوں کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے بینکوں اور مالیاتی اداروں کی انتظامیہ 27 مئی کو مختلف تجارتی اور کاروباری مراکز پر مخصوص برانچز کھولنے کے فیصلہ میں خود مختار ہیں

اپنا تبصرہ بھیجیں