کشمیر کے تفریحی مقام پر سیاحوں کی درجنوں گاڑیاں پھنس گئیں، 100 سے زائد خواتین اور بچے بھی موجود
مظفر آباد (انتخاب نیوز) کشمیر کے سیاحتی مقام پیر چناسی میں سیاحوں کی 30 کے قریب گاڑیاں پھنس گئیں، مسافر گاڑیاں برفباری کے بعد پھسلن کے باعث پھنسی ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ سیاحوں کو ریسکیو کرنے کیلئے ریسکیو 1122 اور پولیس ٹیم روانہ کردی گئی، برف ہٹانے کیلئے سیاحتی مقام پیر چناسی میں مشینری موجود نہیں ہے، پیر چناسی کیلئے چین والی مشینری بھیجی جا رہی ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ مسافروں کو اتار کر دوسری گاڑیوں میں منتقل کرکے محفوظ مقام پر پہنچایا جائے گا، منی بسیں برفباری کے دوران پھسلن کے باعث انتہائی خطرناک ہوتی ہیں، تقریباً 10سے زائد کوسٹر اور چھوٹی گاڑیاں پیر چناسی میں پھنسی ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ پھنسی ہوئی گاڑیوں میں 100سے زائد خواتین، بچے اور مرد سوار ہیں۔
Load/Hide Comments


