جہانگیرترین نے چینی تحقیقاتی کمیشن کی رپورٹ کو جھوٹ کا پلندہ قرار دے دیا

اسلام آباد:حکمران جماعت تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین نے چینی بحران پر تشکیل دیے گئے تحقیقاتی کمیشن کی رپورٹ کو جھوٹ کا پلندہ قرار دے دیا۔ جمعرات کو چینی بحران پرتحقیقاتی رپورٹ آنے کے بعد جہانگیر ترین نے سماجی رابطوں کی ویب سائیٹ ٹوئٹر پراپنے ٹوئٹ میں کہا ہے کہ پورا ٹیکس ادا کرتا ہوں اور خود پر لگے تمام الزامات کا جواب دے کر خود کو سچا ثابت کروں گا۔ میں اپنے تمام تر ٹیکسزایمانداری سے ادا کرتا ہوں مجھ پر کاروبار کے لئے دو طرح کے کھاتے بنانے کا الزام سرا سر جھوٹ پر مبنی ہے۔ان کا کہان تھا کہ پورا پاکستان جانتا ہے میں اپنے کسان کو گنے کی پوری قیمت ادا کرتا ہوں۔میں نے ہمیشہ دیانت داری سے کاروبار کیا ہے۔ پورا ٹیکس اداکرتا ہوں اور تمام الزامات کا جواب دوں گا۔ایف آئی اے رپورٹ میں مجھ پر لگائے گئے الزامات جھوٹ کا پلندا ہیں۔واضح رہے کہ حکومت نے گزشتہ برس چینی کی برآمد کے باعث پیدا ہونیو الے بحران کی تحقیقات کے لیے بنائے گئے کمیشن کی رپورٹ کا فرانزک آڈٹ ہونے کے بعد اسے عام کردیا ہے۔ اس رپورٹ میں چینی کی برآمد پر حکومتی سبسڈی سے فائدہ حاصل کرنے والوں میں حکومت کے اتحادی اور اپوزیشن جماعتوں کے رہنماوں کے ساتھ جہانگیر ترین کا نام بھی شامل ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں