کشمیر میں برفباری کے دوران پھنسے 235 سیاحوں کو ریسکیو کرلیا گیا، محفوظ مقام پر منتقل

مظفر آباد (انتخاب نیوز) کشمیر کے علاقے پیر چناسی میں برفباری کے دوران پھنسنے والے 235 سیاحوں کو ریسکیو کر کے محفوظ مقام پر منتقل کردیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر مظفر آباد نے بتایا کہ پیر چناسی کے مقام پر سیاحوں کی تیس سے زائد گاڑیاں پھنس گئیں تھیں، جس کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور امدادی کارکنان کو موقع پر روانہ کیا گیا۔ ضلعی انتظامیہ کے مطابق پیر چناسی میں پھنسے پچاس کے قریب سیاحوں کو بحفاظت نکال لیا گیا جبکہ کسی بھی ہنگامی صورت حال سے نمٹنے کے لیے سیاحتی مقام پر ریسکیو اہلکاروں کو تعینات کیا گیا ہے۔ حکام کے مطابق کچھ سیاحوں کو پیدل سراں ریسٹ ہاو¿س اور باقیوں کو ڈنہ پہنچایا گیا جبکہ دیگر کو جلد محفوظ مقام پر پہنچا دیا جائے گا۔ مشکل کا سامنا کرنے والے سیاحوں میں کراچی سے جانے والی فیملیز بھی شامل ہیں۔ حکام کے مطابق سیاحوں میں کچھ غیر ملکی بھی شامل ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں