پاکستان میں پلاننگ کے تحت جمہوریت ختم کی جا رہی ہے، فواد چودھری
اسلام آباد(انتخاب نیوز)سابق وزیر اطلاعات اور پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما فواد چودھری کا کہنا ہے کہ پاکستان میں ایک پلاننگ کے تحت جمہوریت مکمل ختم کی جارہی ہے۔ سماجی رابطے کی سائیٹ ٹویٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے ۔سابق وزیر اطلاعات نے کہا کہ الیکشن کمیشن عملی طور پر وفاقی حکومت میں ضم ہو چکا ہے ، پہلے بنیادی حقوق معطل کئے گئے اب ادارے ختم کئے جا رہے ہیں، الیکشن کمشنر اور ان کے ساتھی پاکستانی عوام کے ولن ہیں۔
Load/Hide Comments


