عالمی برادری کشمیر میں بھارتی فورسز کے ہاتھوں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر کارروائی کرے، مشعال ملک

اسلام آباد (انتخاب نیوز) بھارتی جیل میں نظر بند کشمیری حریت رہنما محمد یاسین ملک کی اہلیہ اور پیس اینڈ کلچر آرگنائزیشن کی چیئرپرسن مشعال حسین ملک نے اقوام متحدہ پرزوردیا کہ وہ جموں و کشمیر میں رائے شماری کرانے کے اپنے دیرینہ وعدے کو پورا کرے،جبکہ عالمی برادری بے گناہ کشمیریوں کے انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پربھارتی فورسزکے خلاف کارروائی کرے، ہفتہ کو جاری بیان میں مشعال ملک نے کہا کہ بھارت نے جموں وکشمیر کو عملی طور پر ایک فوجی چھا ؤنی میں تبدیل کر رکھاہے جہاں عوام کے تمام بنیادی حقوق سلب کر لیے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر اقوام متحدہ کے ایجنڈے پر سب سے پرانے حل طلب تنازعات میں سے ایک ہے۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر انسٹی ٹیوٹ آف انٹرنیشنل ریلیشنز نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے نام اپنے خط میں بجا طور پر یہ نکتہ اٹھایا ہے کہ بھارت دونوں ہمسایہ ممالک اور خطے میں اقوام متحدہ کے فوجی مبصرین گروپ کی موجودگی کو متنازعہ بنانے کی کوشش کررہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ تنازعہ کشمیر دو ایٹمی ممالک پاکستان اور بھارت کے درمیان مستقل کشیدگی کی بنیادی وجہ ہے جس کے نتیجے میں متعدد جنگیں ہوچکی ہیں۔ انہوں نے اقوام متحدہ پرزوردیا کہ وہ جموں و کشمیر میں رائے شماری کرانے کے اپنے دیرینہ وعدے کو پورا کرے۔ انہوں نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ بے گناہ کشمیریوں کے انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پربھارتی فورسزکے خلاف کارروائی کرے۔ مشعال ملک نے کہا وقت آگیا ہے کہ دنیا کشمیریوں کے دیرینہ حق خودارادیت کو یقینی بنائے جو دہائیوں سے جاری تنازعے کا واحد قابل عمل اور متفقہ حل ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں