نیا سال پاکستان اور بلوچستان کیلئے امن اور خوشحالی لائیگا، جمہوریت کیلئے اپنی خدمات جاری رکھیں گے، ضیا لانگو
کوئٹہ (انتخاب نیوز) صوبائی وزیر داخلہ میر ضیاء اللہ لانگو نے نئے سال کے آغاز پر آپنے جاری پیغام میں کہا ہے کہ دعا ہے کہ نیا سال سیلاب متاثرین کی بحالی اور جمہوریت و معیشت کی مضبوطی کا سال ہوگا۔ نئے سال کو اس عہد کے ساتھ شروع کرنے سے بہتر کوئی بات نہیں کہ ہم اپنے کشمیری بھائیوں کے لیے ہر ممکن اقدامات اٹھائیں گے۔اور امید ہے کہ نیا سال پاکستان بلوچستان اور دنیا بھر کے لیے نیا سال2023ء صبر و برداشت، تعمیر و ترقی اور خوشحالی کا سال ثابت ہوگا۔ وزیر داخلہ میر ضیاء نے نئے سال کے آغاز پر ضلعی انتظامیہ کو ہدایات دی کہ ہوائی فائرنگ کرنے والوں کے خلاف قانون کے مطابق کاروائی ہوگی۔ جبکہ عوام کی سیکیورٹی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ وزیر داخلہ نے دعا کی کہ اللہ تعالی نئے سال کو امن اور سلامتی والا بنائے۔ علاوہ ازیں صوبائی وزیر داخلہ میر ضیا اللہ لانگو نے کہا ہے کہ بلوچستان عوامی پارٹی ایک جمہوری پارٹی ہے اور آج بھی میر عبدالقدوس بزنجو کی قیادت میں متحد ہے اور صوبے میں عوامی حقوق اور جمہوریت کیلئے ہم اپنی خدمات کو جاری رکھیں گے۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان عوامی پارٹی ایک منظم اور مضبوط پارٹی ہے شخصیات کا آنا جانا لگا رہتا ہے پاکستان کے تمام پارٹیوں میں شخصیات کا آنا جانا لگا رہتا ہے اور کسی شخصیات کے آنے اور جانے سے پارٹی کو کوئی فرق نہیں پڑتا یہ ہر شخص کا جموری حق ہے بلوچستان عوامی پارٹی آئندہ مستقبل میں الیکشن میں ماضی کی طرح کامیابیاں حاصل کرے گی اور عوام کی اسی طرح خدمت کو جاری رکھے گی انہوں نے کہا کہ بلوچستان عوامی پارٹی میں سراج رئیسانی جیسے عظیم رہنما بھی تھے جنہوں نے سینکڑوں ساتھیوں کے ساتھ عوام کی فلاح و بہبود کیلئے اپنے جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔


