فلسطین نے سی آئی اے سے سیکیورٹی رابطے منقطع کردیے

فلسطین نے اسرائیل اور امریکا کے ساتھ سیکیورٹی سے متعلق تمام معاہدے ختم کرنے کے بعد سینٹرل انٹیلی جنس ایجنسی (سی آئی اے) سے بھی سیکیورٹی رابطے منقطع کردیے۔

گزشتہ روز فلسطین کے صدر محمود عباس نے اسرائیل کی جانب سے مقبوضہ مغربی کنارے کے بڑے حصے کو الحاق کرنے کے منصوبے پر اسرائیل اور امریکا کے ساتھ سیکیورٹی سمیت تمام معاہدے منسوخ کردیے تھے۔

خبر رساں ادارے ‘رائٹرز’ کے مطابق فلسطین لبریشن آرگنائزیشن کے سیکریٹری جنرل صائب عریقات نے کہا کہ فلسطینی صدر محمود عباس نے دو روز قبل واشنگٹن کو بتا دیا تھا کہ ان کی انتظامیہ اب اسرائیل اور امریکا کے ساتھ معاہدوں بشمول سیکیورٹی کوآرڈینیشن پر عملدرآمد کی پابند نہیں ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں