بلوچستان میں سردی کی شدت برقرار، کوئٹہ میں بجلی کی بندش، گیس پریشر میں کمی سے عوام پریشان

کوئٹہ (انتخاب نیوز) صوبائی دارالحکومت کوئٹہ اور شمالی بلوچستان میں بدستور سردی کی شدت برقرار، شہر میں گیس پریشر کی کمی اور بجلی کی بیشتر فیڈروں کی بندش سے عوام پریشان ہو گئے ہیں، پہاڑوں پر برفباری کے سبب دن بھر ٹھنڈی ہوائیں چلتی رہیں، سرشام لوگ گھروں کو چلے گئے، عوام کی جانب سے کوئٹہ کے بیشتر علاقوں میں گیس پریشر کی کمی کوبہتر بنانے کا مطالبہ کیا گیا ہے، عوام کی جانب سے گزشتہ دو روز سے بجلی کی بندش پر بھی تشویش کا اظہار کیا گیا ہے، شدید سردی کے سبب ملک بھر سے آنے والے سیاحوں نے زیارت کا رخ کر لیا، کوئٹہ میں گرم ملبوسات اور خشک میوہ جات کی فروخت میں اضافہ ہوا ہے، کوئٹہ کی مختلف شاہراہوں پر مرغ کی یخنی کی ریڑھیوں پر بھی رش دیکھنے میں آیا ہے، دوسری جانب مہنگائی سے لاچار شہریوں کی بڑی تعداد لنڈا بازار میں گرم ملبوسات اور جوتے خریدنے میں مصروف ہے، عوام کی جانب سے کوئٹہ میں گیس پریشر کی کمی کو دور کرنے اور بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیاگیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں