پاکستان: کورونا سے مزید 19 اموات، 2133 نئے مریض، کل کیسز 51 ہزار سے تجاوز کرگئے

اسلام آبا :ملک میں آج اب تک کورونا سے مزید 19 اموات اور 2133 نئے کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں ملک میں آج اب تک کورونا سے مزید 19 افراد انتقال کرگئی جس کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 1071 ہو گئی جب کہ نئے کیسز سامنے آنے کے بعد مریضوں کی تعداد 51653 تک پہنچ گئی ہے۔اب تک سب سے زیادہ اموات خیبرپختونخوا میں سامنے آئی ہیں جہاں کورونا سے 365 افراد انتقال کرچکے ہیں جب کہ سندھ میں 340 اور پنجاب میں 310 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔اس کے علاوہ بلوچستان میں 39، اسلام آباد 12، گلگت بلتستان میں 4 اور آزاد کشمیر میں مہلک وائرس سے ایک شخص جاں بحق ہوا ہے۔
Load/Hide Comments


