حکمرانوں کو بلوچ اور ان کے مستقبل سے نہیں وسائل سے پیار ہے، نیشنل پارٹی حقوق کا تحفظ کریگی، ڈاکٹر مالک

کوئٹہ (انتخاب نیوز) نیشنل پارٹی کے سربراہ ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے سریاب و رئیسانی روڈ میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ریکوڈک و ساحل سمندر سمیت دیگر وسائل بلوچ کے قومی وسائل ہے۔ جو مستقبل کی تعبیر ہے لیکن افسوس کہ حکمرانوں کو بلوچ اور اس کے مستقبل سے نہیں بلکہ وسائل سے پیار اور اس کو اپنے تصرف میں لینے کیلیے انہوں نے ہمیشہ مصنوعی قیادت و جماعت کا سہارا لیا۔لیکن اس مرتبہ تو وفاق کے جمہوری اور بلوچستان کی جمہوری جماعتوں نے ملکر صوبے کے وسائل پر ڈاکہ ڈالا اور سب کچھ غصب کرنے کیلیے متفق ہوئے لیکن نیشنل پارٹی اس منفی اقدام کو مسترد کر چکی ہے اور اس کے خلاف سراپا احتجاج ہے۔سریاب قدیم و گنجان ابادی ہے جو گیس پانی بجلی سے محروم ہیں۔جب زیادہ کمیشن کا مقابلہ ہو تو کیسے عوام کی خدمت ہوگی۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے حاجی کریم بنگلزئی اسلم بلوچ نعیم بنگلزئی کیجانب سے رئیسانی روڈ اور مولوی شیراحمد کی جانب سے کیچی بیگ میں عصرانے سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر نیشنل پارٹی کے صوبائی ورکنگ کمیٹی کے ممبر حاجی فاروق شاہوانی مولوی شیراحمد نے بھی خطاب کیا۔نیشنل پارٹی کے سربراہ کے ساتھ نیشنل پارٹی کے صوبائی جنرل سیکرٹری خیر بخش بلوچ مرکزی ریسرچ اینڈ ایڈوکیسی سیکرٹری آغا گل مرکزی خواتین سیکرٹری یاسمین لہڑی ممبر مرکزی کمیٹی نیاز بلوچ عبدالخالق بلوچ صوبائی ترجمان علی احمد لانگو صوبائی یوتھ سیکرٹری نعیم بنگلزئی ممبر ورکنگ کمیٹی انیل غوری بی ایس او پجار کے مرکزی جوائنٹ سیکرٹری ابرار برکت بلوچ ضلعی جنرل سیکرٹری ریاض زہری ٹکری صدام لانگو شیر جان بادینی ساتھ تھے۔نیشنل پارٹی کے سربراہ ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے کہا کہ نیشنل پارٹی کی سیاست کا محور بلوچ وسائل کا تحفظ اور عوام کی خدمت ہے۔سریاب سے نمائندگی نہ ہونے کے باوجود نیشنل پارٹی نے ترقیاتی کام کروائے سریاب کے سکولوں کے مسنگ سہولیات کو مکمل کیا۔سریاب کے عوام کو اپنے بچوں اور بچیوں کو تعلیم کے زیور سے مکمل اراہستہ کرنا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ سریاب کے عوام انتخابات میں نیشنل پارٹی کو کامیاب کرائے تو یقین دلاتا ہوں کہ سریاب کے عوام کی زندگی کو خوشحالی و سکون میں بدل دے گے۔آپ حاجی فاروق شاہوانی اور نیشنل پارٹی کا ہاتھ مضبوط کریں نیشنل پارٹی آپ کو مضبوط بنائے گی۔اس موقع پر مولوی شیر احمد نے کہا کہ ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ کے کرادر و عمل سے مکمل طور پر متاثر ہے۔اور اسی بنا پر آئندہ انتخابات میں ہرقسم کے تعاون و حمایت کرتے ہیں۔نیشنل پارٹی کے صوبائی ورکنگ کمیٹی کے ممبر حاجی فاروق شاہوانی نے مولوی شیر احمد شاہوانی کا نیشنل پارٹی کی حمایت کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ ان کے اعتماد کو بحال رکھیں گے اور عوام کی خدمت کو جاری رکھا جائے۔ اس موقع پر ممبر ورکنگ کمیٹی و تحصیل صدر قیوم سجن ضلعی جنرل سیکرٹری نصراللہ شاہوانی تحصیل جنرل سیکرٹری رحمت اللہ محمد حسنی عزیز سرپرہ عارف کرد ضیا الرحمن لانگو سمیت دیگر موجود تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں