ڈی آئی خان میں پولیو مہم سیکیورٹی پر مامور پولیس نفری پر فائرنگ
ڈیرہ اسماعیل خان(مانیٹرنگ ڈیسک)مختلف اضلاع سے پولیو مہم کے لئے آنے والی پولیس نفری پر نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کی تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ڈی پی او ڈیرہ اسماعیل خان محمد شعیب نے فوری طور پر ایس ڈی پی او صدر حافظ محمد عدنان اور ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر اصغر علی شاہ کو نفری کے ساتھ موقع پر روانہ کر دیا۔پولیس کی جوابی کارروائی کے نتیجے میں حملہ آور نزدیکی علاقوں میں فرار ہوگئے۔ رات کے اندھیرے میں پولیس نے حملہ آوروں کی گرفتاری کے لیے سرچ آپریشن بھی کیا۔
Load/Hide Comments


