موثر حکومتی اقدامات کے باعث گوادر میں امن و امان کی صورتحال بہتر ہوئی ہے، قدوس بزنجو

کوئٹہ (انتخاب نیوز)وزیر اعلیٰ بلو چستان عبد القدوس بزنجو نے کہا ہے کہ بندرگاہی شہر گوادر میں حالات معمول پر آ گئے ہیں  ۔ عبد القدوس بزنجو نے اپنے ٹویٹر پیغام میں کہا کہ سیکیورٹی فورسز کی کاوشوں اور گوادر کے باشعور عوام کے تعاون سے موثر حکومتی اقدامات کے باعث امن و امان کی صورتحال بہتر ہوئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں