تربت،ڈینگی وائرس بے قابو، درجنوں افرادمتاثر، ہسپتالوں میں سہولیات نہ ہونے کے برابر
تربت(نمائندہ انتخاب)ٹیچنگ ہسپتال تربت میں دسمبر کے مہینے میں ڈینگی کے سینکڑوں مریضوں کی تشخیصہوئی ہے جبکہ ہسپتالوں میں سہولیات نہ ہونے کے برابرہیں ۔ ہسپتالوں میں اوپی ڈیز کے دوران دن بارہ بجے بھی ڈاکٹرغائب رہنا معمول بن گیا ۔تفصیلات کے مطابق ٹیچنگ ہسپتال تربت میں دسمبر کے مہینے میں 271 ڈینگی کے مریضوں کی تشخیص ہوئی ہے۔جبکہ اس سے زائد تعداد پرائیویٹ سنٹرزاور لیبارٹریز میں کیسز مثبت آئے ہیں۔اس ایمرجنسی کی صورتحال میں بھی صحت کے حکام صرف میٹنگزمیں وقت ضایع کرتے ہیں۔مریض رل جاتے ہیں لیکن اوپی ڈیز میں پانچ سے سات ڈاکٹرز موجود ہوتے ہیں۔ٹیچنگ ہسپتال تربت ضلع کی سب سے بڑی ہسپتال ہونے کے باوجود لیبارٹریز میں نہ مطلوبہ سہولیات دستیاب ہیں اور نہ ہی ہسپتال میں صفائی کا کوئی نظام پایا جاتا ہےاور یہی صورتحال ہسپتال کے وارڈز کی ہے۔
Load/Hide Comments


