چار ماہ سے بجلی کی عدم فراہمی کیخلاف متاثرین نے کوئٹہ لورالائی شاہراہ بند کردی
لورالائی (انتخاب نیوز) کوئٹہ لورالائی مین شاہراہ N70 کنور آباد کے مقام پر علاقہ مکینوں نے احتجاجاً سڑک بلاک کر دی جو پانچ گھنٹے تک بلاک رہی، اس دوران سینکڑوں گاڑیاں جسمیں ٹرک،ڈائیو،ویگنیں اور چھوٹی گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں مسافروں کو شدید مشکلات سے دو چار ہونا پڑاکنور آباداور ارد گرد کے علاقوں کے مکینوں کے مطابق اگست 2022کو شدید طوفانی بارشوں سے ہمارے علاقوں کے کھمبے وغیرہ سیلابی پانی میں بہہ گئے تھے چار ماہ گذرنے کے باوجود بار بار واپڈا اور ضلعی انتظامیہ کو آگاہ کیا گیا لیکن آج تک ہماری بجلی بحال نہیں کی گئی آج ہم نے مجبور ہو کر یہ قدم اٹھایا ہے اگر پھر بھی ہماری بجلی بحال نہیں کی گئی تو ہم بہت سخت قدم اٹھانے پر مجبور ہونگے ڈپٹی کمشنر ڈاکٹرعتیق الرحمن، اسسٹنٹ کمشنر ظہور احمد بلوچ کی خصوصی ہدایت پر تحصیلدار ثنااللہ خان لونی نے رسالدار عبدالجبار خان،نائب رسالدار احسان اللہ اور بھاری لیویزنفری کے احتجاجی مظاہرین سے مذاکرات کئیے اور واپڈاحکام کی جانب سے بجلی جلد بحال کرنے کی یقین دہانی پر مظاہرین نے روڈ کو ٹریفک کے لئیے کھول دیا۔


