ادویات کی درآمد پر پیشگی منظوری کی شرط ختم، اسٹیٹ بینک نے وزارت صحت کو خط لکھ دیا

کراچی (انتخاب نیوز) اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے ادویات کیلئے خام مال درآمد پرپیشگی منظوری کی شرط ختم کردی ہے۔ادویات کے ممکنہ بحران سے نمٹنے کے حوالے سے اہم پیشرفت سامنے آئی ہے، کیوں کہ ادویات کیلئے خام مال درآمد پراسٹیٹ بینک کی پیشگی منظوری کی شرط ختم کردی ہے۔اس حوالے سے اسٹیٹ بینک نے وزارت صحت کو خط لکھ دیا ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ زندگی بچانے والی ادویات، آلات سرجری کی درآمدات پر خاص زور دیا ہے، امپورٹرز کو درآمدات کیلئے ٹرانزیکشنز کے لئے اپنے بینکس سے رابطے کی ہدایت کی جائے۔خط میں کہا گیا ہے کہ مئی اور جولائی 2022 کے پیشگی منظوری لازم قرار دینے والے سرکلر واپس لے لیے ہیں، اور 27 دسمبر 2022 کو بینکوں کو نئی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں