ن لیگ کے غنڈوں نے بدمعاشی کی، مجھے خود نہیں معلوم کیسے وزیراعلیٰ بنا کر بٹھا دیا، پرویز الٰہی

لاہور (انتخاب نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الہی نے کہا ہے کہ مجھے خود نہیں معلوم کیسے وزیراعلی بنا کر بٹھا دیا ہے، زِگ زیگ سے وزیراعلی بنا تو وہیں سے کام شروع کیے جہاں سے روکےگئے تھے، نجی ٹی وی کے مطابق پیر کو لاہور میں پنجاب اسمبلی کی نئی عمارت کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پرویز الہی نے کہا کہ ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ پولیس اسمبلی کے اندر تک گھس آئی، جو ہوا وہ ایک بدنما داغ ہے، ہمیشہ اسمبلی کے اندر بھائی چارے کی فضا برقرار رکھنے کی کوشش کی،پرویز الہی نے کہا کہ ن لیگ کے غنڈوں نے بدمعاشی کی، آسیہ بی بی پر تشدد کیا جس سے ان کی حالت نازک ہوئی، جن لوگوں نے اسمبلی پرحملہ کیا وہ تاریخ پر بدنما داغ ہے جو ہمیشہ رہےگا، ن لیگ والے دو تین سال بعد آجاتے ہیں تو تباہی مچاتے ہیں، قیام پاکستان کے وقت جو کٹی ٹرین آئی تھی اسی طرح ن لیگ کی ٹرین تباہی مچاتی آتی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں