پاکستان میں نظام انصاف کا بحران پیدا ہو چکا ہے، فوا د چوہدری
اسلام آباد(انتخاب نیوز)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وفاقی وزیربرائے اطلاعات ونشریات فوا د چوہدری نے کہا ہے کہ پاکستان میں نظام انصاف کا بحران پیدا ہو چکا ہے، یہ تاثر کہ عدالتیں فوج کے زیر اثر فیصلے دیتی ہیں اور آرمی چیف فون پر چیف جسٹس کو بتاتے ہیں کہ کیا فیصلہ کرنا ہے انتہائی تباہ کن اثرات کا حامل ہے، اس سلسلے میں سپریم کورٹ کا کوئی مئوقف سامنے نہ آنا معاملات کی سنگینی کا اظہار ہے۔ ان خیالات کااظہار فواد چوہدری نے بدھ کے روز ٹوئٹرپر جاری اپنے بیان میں کیا۔ فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ میری رائے میں چیف جسٹس صاحبان فوری اجلاس بلائیں اور اس صورتحال پر غور کریں، اعظم سواتی کیس میں جج کا فیصلے سے پہلے تبدیل کر دیا جانا، ایک Tweet پر درجنوں پرچے ہونا Business as usual نہیں ہے جمہوریت کی بنیاد آئین ہے اور اس طرح آئین کا بے وقعت ہونا بہت بڑا بحران ہے۔


