پیپلزپارٹی نے پتلی گلی سے نکلنے کیلئے ایم کیو ایم کو آگے کردیا ،حلیم عادل شیخ

کراچی(انتخاب نیوز)اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی نے ایم کیو ایم کو آگے کردیا تاکہ پتلی گلی سے نکل سکیں۔قائد حزب اختلاف سندھ حلیم عادل شیخ نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ اکٹھی ہونے والی جماعتیں ایک دوسرے کو برا بھلا کہتی رہی ہیں، محمود مولوی کے الیکشن میں ایم کیو ایم اکٹھی تھی۔انہوں نے کہا کہ منظم ہونا بری بات نہیں لیکن ایجنڈا معلوم ہونا ضروری ہے، کیا گورنر ہائوس نائن زیرو بن رہا ہے؟ زیرو پلس زیرو زیرو ہوتا ہے انہوں نے 30سال میں کچھ نہیں کیا۔حلیم عادل شیخ نے کہا کہ کراچی میں کیا کچھ نہیں ہوا یہ سب جانتے ہیں، کراچی کے لیے 162ارب رکھے گئے سندھ حکومت نے کہا مال کھپے، سندھ حکومت نے پی ایس ڈی پی کے پیسے ڈی سیز کے ذریعے چوری کرا لئے۔اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ بارشوں سے پہلے کراچی کے نالے ہم نے صاف کرائے تھے، گرین لائن پی ٹی آئی لیکر آئی۔ا نہوںنے کہا کہ یہ نورا کشتی ہے حلقہ بندیوں کا معاملہ نہیں ، یہ اس مرتبہ الیکشن سے جوتیاں چھوڑ کر بھا گنا چاہتے ہیں۔ حلیم عادل شیخ نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے ایم کیو ایم کو آگے کردیا ہے تاکہ پتلی گلی سے نکل سکیں، انہوں نے الیکشن میں ہارنا ہے اس لئے بھاگنا ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں