کوئٹہ میں گیس سے متعلق شکایات، وفاقی محتسب نے متعلقہ محکموں اور سربراہان کو ریلیف دینے کی ہدایت کردی
کوئٹہ (انتخاب نیوز) وفاقی محتسب اعجا زاحمد قر یشی نے سو ئی گیس سے متعلق بڑ ی تعداد میں شکا یات کا نوٹس لیتے ہو ئے سیکر ٹر ی پٹرولیم،چیئرمین اوگرا اور سو ئی گیس سر برا ہان کو شکا یت کنند گان کو فو ری ریلیف د ینے کے لئے مو ئثر نظام و ضع کر نے کی ہدا یت کر تے ہو ئے کہا ہے کہ وفا قی محتسب کے فیصلوں پر عملد رآمد میں کو تا ہی اور تا خیر بر داشت نہیں کی جا ئے گی۔ انہوں نے کہا کہ گیس کمپنیوں کو عوا می شکا یات کے ازالے اور شکایت کنند گان کو ریلیف دینے کے لئے کچھ انتظا می اصلا حات کر نے کی ضرورت ہے، وزارت پٹرولیم اور اوگرا اس عمل کی نگرا نی کریں۔وفاقی محتسب نے یہ ہدا یات گز شتہ روز سیکر ٹر ی پٹرو لیم، چیئر مین اوگرا اور گیس سر برا ہان کو اپنے دفتر طلب کرکے ایک اعلی سطحی اجلا س کے دوران دیں۔ اجلا س میں سیکر ٹر ی وفاقی محتسب افضل لطیف، سیکر ٹر ی پٹرولیم کیپٹن (ریٹا ئرڈ) محمد محمود، چیئر مین اوگرا مسر ور خان،سینئر ایگزیکٹو ڈائریکٹر اوگرا شہزاد اقبال، ایم ڈی ایس این جی پی ایل علی جا وید ہمد انی، ایم ڈی ایس ایس جی پی ایل عمران منیار کے علا وہ مذکورہ اداروں اور وفاقی محتسب کے دیگر اعلی افسران نے شر کت کی۔ اجلاس میں شکا یت کنند گان کی جا ئز شکا یات پر فو ری ریلیف دینے کے لئے بعض اہم فیصلے کئے گئے۔ وفاقی محتسب نے خبردار کیا کہ صدر پا کستان کے فیصلوں کے خلاف عدا لتوں میں جانا کابینہ کی ہدا یات کی صر یحا خلاف ورزی ہے۔سیکر ٹر ی پٹرو لیم کو اس کا نوٹس لینا چا ہئیے۔ اجلا س کے دوران ہی سیکرٹر ی پٹرولیم نے سو ئی گیس کمپنیوں کو ساٹھ ہزار سے کم ما لیت کے زیرسما عت کیس عدالتوں سے فورا واپس لینے کے ساتھ ساتھ وزارت پٹرو لیم اور تمام کمپنیوں میں وفاقی محتسب کے لئے گر یڈ20 کے افسر کو فو کل پرسنز مقرر کرنے کی ہدا یا ت جا ری کیں جبکہ وفاقی محتسب نے سو ئی گیس کمپنیوں کو بقا یا جات آ سان اقسا ط میں وصول کرنے کے لئے پیکج تیار کر نے کی ہدا یت کی۔ اجلا س میں یہ بھی طے پا یا کہ وزارت پٹرولیم اور گیس کمپنیوں کے فوکل پر سنز وفاقی محتسب کے ایڈ وائزروں سے مل کر با ہمی مشاورت سے پیچید ہ کیسوں میں حا ئل رکا وٹیں دور کریں گے تا کہ شکا یات کنند گان کے مسا ئل جلد سے جلد حل ہو سکیں۔


