سی ٹی ڈی پنجاب کے جاں بحق افسران کی نماز جنازہ، سول اور ملٹری حکام کی شرکت
ملتان، لاہور (انتخاب نیوز) جنوبی پنجاب میں فائرنگ کے نتیجے میں کاﺅنٹر ٹیرر ازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی)پنجاب کے جاں بحق ہونیوالے دو افسران کی نماز جنازہ ادا کردی گئی۔ ڈائریکٹر نوید اور انسپکٹر ناصر عباس کی نماز جنازہ ملتان، خانیوال اور لاہور میں ادا کی گئی جس میں سول، ملٹری حکام سمیت لواحقین نے شرکت کی۔ نماز جنازہ میں ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل ندیم انجم نے بھی شرکت کی۔ دونوں افسران گزشتہ روز خانیوال میں جاں بحق ہوئے تھے۔ اس سے قبل، خانیوال میں تخریب کاروں کی فائرنگ سے سی ٹی ڈی کے دو افسران کی موت کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔ مقدمہ تھانہ سی ٹی ڈی میں انسداد تخریب کاری دفعات کے تحت درج کیا گیا ہے، ایف آئی آر میں 2 ملزمان نامزد کیے گئے ہیں۔
Load/Hide Comments


