رہنماؤں اور کارکنوں کی گرفتاری سیاسی و جمہوری عمل روکنے کی کوشش ہے، حق دو تحریک

کوئٹہ (انتخاب نیوز) حق دو تحریک پنجگور کے ترجمان نے کہا ہے کہ حق دو تحریک کے کارکنوں کی گرفتاری سیاسی جمہوری عمل سے لوگوں کو روکنے کی کوشش ہے لیکن تاریخ گواہ ہے آج تک بلوچ قوم اپنی جمہوری جدوجہد سے پیچھے نہیں ہٹے ہیں، قید و بند جدوجہد کے حصے ہیں اس عمل سے خوف زدہ نہیں ہونگے انہوں نے کہا ہے کہ ایک ستر سالہ بزرگ کو گوادر میں گرفتار کرکے حزب بے جاہ رکھ کر آج واجہ حسین وڈیلا اور انہیں ساتھیوں سمیت یقوب جوسکی شبیر احمد رند و دیگر کے ہمراہ گودار سے پنجگور و پنجگور سے کویٹہ منتقل کرنے کی شدید الفاظ میں مزمت کرتے ہیں حکومت وقت ان جیسے کرتوتوں سے ہمیں سیاسی جمہوری عمل سے روک نہیں سکتی ہے انہوں نے ہائی کورٹ بلوچستان سے اپیل کی ہے کہ اس ظلم و جبر کا نوٹس لیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں