(ن) لیگ کو انٹراپارٹی انتخابات کرانےکی حتمی مہلت ، مقررہ مدت میں انتخابات نہ ہونےپر انتخابی نشان واپس لے لیا جائے گا،الیکشن کمیشن
اسلام آباد(انتخاب نیوز)الیکشن کمیشن نے مسلم لیگ (ن) کو انٹراپارٹی انتخابات کرانے کیلئے ایک ہفتے کی حتمی مہلت دے دی۔جمعرات کو سیاسی جماعتوں کے انٹرپارٹی انتخابات کے حوالے سے الیکشن کمیشن میں چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں 3 رکنی کمیشن نے سماعت کی۔الیکشن کمیشن نے مسلم لیگ ن کو پارٹی انتخابات کرانے کیلئے ایک ہفتے کی حتمی مہلت دیتے ہوئے واضح کیا ہے کہ اگر مقررہ مدت میں انتخابات نہ ہوئے تو پارٹی سے انتخابی نشان واپس لے لیا جائے گا۔چیف الیکشن کمیشن نے کہا کہ جو پارٹی الیکشن نہیں کراسکتی وہ عام انتخابات کیا کرائے گی۔
Load/Hide Comments


