گندم کی قیمتوں میں اضافے کے مد نظر روٹی کے وزن میں کمی کی اجازت دی جائے، بلوچستان تندور یونین

کوئٹہ (انتخاب نیوز) بلوچستان تندور ایسوسی ایشن کے چیئرمین محمد نعیم خلجی نے کہا ہے کہ حکومت اور انتظامیہ بڑھتی ہوئی مہنگائی اور گندم کی قیمتوں میں اضافے کو مدنظر رکھتے ہوئے ہماری جانب سے دی جانے والی تجویز پر عملدرآمد کرتے ہوئے روٹی کے وزن میں کمی کرنے کی اجازت دے روٹی کی قیمت یہی رکھیں گے لیکن اس کا وزن کم کریں گے تاکہ ہم بھی اپنی ضروریات کو پورا کرسکیں انہوں نے کہا کہ اس وقت بڑھتی ہوئی گندم کی قیمتوں گیس بجلی کے ریٹ میں اضافہ کے علاوہ لیبر کی تنخواہ اور دیگر حوالوں سے جس تیز رفتاری سے چیزوں کی قیمتوں میں اضافہ ہو رہا ہے اس تناسب سے تندور مالکان کو آٹے کی مد میں حکومت کی جانب سے کوئی سبسڈی نہیں دی جا رہی ہم مارکیٹ ریٹ کے مطابق آٹا خرید کر اس بڑھتی ہوئی مہنگائی کے دور میں آٹے کے بحران کے باوجود روٹی فروخت کر رہے ہیں ہم نے انتظامیہ سے درخواست کی ہے کہ وہ روٹی کی قیمت میں اضافہ کرنے کی بجائے ہمیں روٹی کا وزن کم کرنے کی اجازت دے تاکہ ہم اپنی مشکلات اور مسائل پر قابو پاسکیں ہم نے تجویز دی ہے کہ انتظامیہ روٹی کی قیمت 30 روپے اور اس کا وزن 240 گرام کرنے کی اجازت دے تاکہ ہم بڑھتی ہوئی مہنگائی کے تناسب سے اس کاروبار کو جاری رکھ کر اپنے بچوں کا پیٹ پال سکیں گندم کے بحران اور آٹے کی قیمتوں میں آئے روز بے تحاشا اضافہ ہونے کے ساتھ ساتھ گیس اور بجلی کے علاوہ سوختنی لکڑی کی قیمت میں بھی کئی گنا اضافہ ہوچکا ہے اس تناسب سے ہمیں روٹی کی قیمت کم کرنے کی اجازت دی جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں