میری دلی َخواہش اور تمنا ہے کہ پنجگورایجوکیشن کا باب کہلایا جائے،اسداللہ بلوچ

پنجگور (نامہ نگار)پنجگور / نامہ نگار/ ۔پنجگور صوبائی وزیر زراعت میر اسد اللہ بلوچ  کا صوبائی وزیر تعلیم میر نصیب اللہ مری سیکرٹری  پی ایچ ای صالح محمد بلوچ سیکرٹری تعمیرات اور مواصلات  علی اکبربلوچ سیکرٹری تعلیم عبدلروف بلوچ سیکرٹری زراعت امید علی کوکھر سیکرٹری پی & ڈی  عبداللہ نورزہی کے ہمراہ پنجگور کا دورہ  ڈسٹرکٹ کمپلکس زرعی کالج ڈرگ سینٹر اوردیگر ترقیاتی اسکیمیوں کا جائزہ لیاصوبائی وزراء اور سکریٹریز کا پنجگور پہنچنے پر ائیرپورٹ میں ڈپٹی کمشنر پنجگور جناب محمد نعیم گچکی ڈی پی او عنایت اللہ بنگلزئی   اسسٹنٹ کمشنر پنجگور امجد سومرو اسسٹنٹ کمشنر گوارگو اسد اللہ بلوچ۔ اس دوران ایکسیئن اسد اللہ بلوچ خورشید احمد اور پی ایچ ای کے ایکسیئن  بالاچ بلوچ ایم ایس ڈاکٹر انور عزیز ڈسٹرکٹ آٹی ٹی آفیسر جعفر صمد ایجوکیشن آفیسر عابدحسین محمد جان تحصیلدار ظفر حسین اے ڈی سی صلاح الدین بی این پی عوامی کے مرکزی ضلعی عہدیداروں اورکارکنوں نوراحمد بلوچ شکیل احمد قمبرانی نثاراحمد رحمدل بلوچ ظفر بختیار حاجی اکبر بلوچ اور دیگر نے شاندار استقبال کیا اور انہیں گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کے ایک بڑے جلوس میں ڈسٹرکٹ کمپلکس پہنچایا گیا ڈپٹی کمشنر پنجگور محمد نعیم گچکی اور محکمہ بی اینڈآر کے افسران اسداللہ بلوچ خورشید احمد اور پبلک ہیلتھ کے بالاچ بلوچ نےجاری ترقیاتی اسکیموں کے حوالے سے بریفنگ دیا میر اسداللہ بلوچ نے ڈسٹرکٹ کمپلکس کے دورے کے موقعے پر عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پنجگور کی ترقی اور نوجوانوں کو ایک بہتر مستقبل کی طرف روشناس کرانے کے لیے ایک ویژن کے ساتھ کام کررہا ہوں یونیورسٹی زرعی کالج بی آر سی ڈرگ سینٹر طبی مراکز اور عوامی فلاح وبہبود سے وابستہ دیگر اسکمیں عوام کے خوشحالی کی ضامن ثابت ہونگی انہوں نے کہا کہ  یہ میری دلی َخواہش اور تمنا ہےکہ پنجگورایجوکیشن کا باب کہلایا جائے اس مقصد کے لیے میں نے پنجگور میں مکران کے نام پر مختصر مدت میں ایک فل فلیج یونیورسٹی بنایا اور مختلف علاقوں میں کالجز بھی بنائے تاکہ ہمارے بچوں کو اعلی اور معیاری تعلیم کے مواقعے ملیں انہوں نے کہا کہ آج جس جگہ پر ہم موجود ہیں یہ پہلے قبضہ مافیا کے ہاتھوں میں تھا لیکن میں نے اسے قبضہ مافیا سے چھڑا کر آج اس پر پنجگور کا خوبصورت ترین بلڈنگ قائم کیا ہے جس سے عوام کو اجتماعی سطح پر فائدہ پہنچے گا انہوں نے کہا کہ میں نے عوام کے ساتھ جو وعدہ کیا تھا وہ عملی سطح پرنھب رہا ہوں آج میرے ترقیاتی کام وہ چائے سڑکوں کی شکل میں ہوں یا کمپلکس اسپتال یونیورسٹی کالجز کی صورت میں ہوں وہ عوام کے سامنے ہیں عوام میرے اور میرے سیاسی حریفوں کے دور کا موزانہ کرینگے تو یہ آئینہ کی طرح صاف اور واضح ہوگا کہ کس نے عوام کے احساسات اور امنگوں کی ترجمانی کی ہے اور کس نے اپنے زاتی اور گروہی مفادات کو ترجیح دیا میر اسداللہ بلوچ نے کہا کہ میں پنجگور کی تمام سیاسی پارٹیوں کو دعوت دیتا ہوں کہ وہ مردم شماری کے مسلے پر یکسوئی اختیار کریں پنجگور کی ایک سیٹ جو ماضی میں غفلت اور لاپرواہی کی وجہ سے ہاتھ  سے نکل گیا تھا اس کو دوبارہ بحال کرنے کے لیے سنجیدگی سے مردم شماری کے عمل حصہ لینا ہوگا تاکہ پنجگورکی سیٹوں میں اضافہ ہو اور پنجگور کو قومی اسمبلی کا ایک الگ سیٹ ملے انہوں نے کہا کہ پنجگور اجتماعی کاموں کی بدولت آگے بڑھے گا انفرادی سوچ ترقی اور خوشحالی کے آگے رکاوٹ ہے پنجگور میں بدامنی کا رونا رونے والے اب امن کی کوششوں میں بھی ساتھ دیں اور اچھے عمل کی حوصلہ افزائی کرکے خدمت کے حقیقی جذبے کو فروغ دیں انہوں نے کہا کہ میں نے اپنے ادوار میں دو ہزار سے زائد بے روزگار نوجوانوں کو روزگار دلایا اور مذید کوشش کررہا ہوں کہ نوجوانوں کے لیے باعزت روزگار کے دروازے کھول سکوں پنجگور میں زرعی کالج یونیورسٹی اور دیگر میگامنصوبے علم وہنر کے ساتھ روزگار کے مواقعے بھی ہیں انہوں نے کہا کہ بی این پی عوامی پنجگور میں کارکردگی کی بنیاد پر عوام سے ووٹ مانگے گا شارٹ کٹ اور چور دروازے سے جو لوگ آنا چاہتے ہیں انکو عوام کی طاقت کے آگے سرنگون ہونا پڑے گا انہوں نے کہا کہ لفاظیت کی سیاست کے قائل نہیں ہیں سیاست جب باعمل ہوگا تو اس سے تبدیلی آئے گا عوام سوچ سمجھ کر شعوری بنیادوں پر اپنے ووٹ کا استعمال کریں تاکہ کل انہیں پیشمانی نہ ہو 

اپنا تبصرہ بھیجیں