ملک میں ساتویں مردم شماری نیشنل اہمیت کی حامل ہے،ڈپٹی کمشنر سبی

سبی(این این آئی)ڈپٹی کمشنر سبی منصور قاضی نے کہاہے کہ ملک میں ساتویں مردم شماری نیشنل اہمیت کی حامل ہے،ٹرینرزکی اہمیت بھی بہت زیادہ ہے تمام ٹرینرز پر بھاری ذمے داری عائد ہوتی ہے ٹرینرز پانچ روزہ ٹریننگ دلچسپی سے حاصل کریں تاکہ جب وہ اپنے ایریا میں جاکر خانہ شماری اور مردم شماری بہتر انداز سے کرسکیں،ان خیالات کا اظہار انہوں نے گورنمنٹ ماڈل ہائی سکول سبی میں ساتویں مردم شماری کے ٹرینرز سنٹر کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر محکمہ شماریات کے ضلعی آفیسر یار علی گشکوری بھی موجود تھے قبل ازیں ڈپٹی کمشنر سبی منصور قاضی نے ماڈل سکول سبی میں مردم شماری کے ٹرینرز سنٹر کا ربن کاٹ کر افتتاح کیا ہے ڈپٹی کمشنر سبی نے ٹریننگ کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ساتویں مردم شماری پاکستان کی تاریخ میں پہلی ڈیجیٹل مردم شماری ہوگی، جس میں شہریوں کا مکمل ڈیٹا فیلڈ سے حاصل کرکے آن لائن نظام کے تحت اکٹھا کیا جائے انہوں نے کہا کہ سبی تحصیل کے لئے ہونے والے ٹریننگ کے لئے سپر وائرز اور شمایات کنندگان کے بیجزکو دوحصوں تقسیم کیا گیا پہلا بیج کا سیشن آج شروع ہوا ہے جو گیارہ جنوری تک جاری رہے گا جبکہ دوسرا بیج کا سیشن بارہ جنوری سے شروع ہوگا جو سولہ جنوری تک جاری رہے گا انہوں نے کہا کہ ٹریننگ میں ایک سو 63سپر وائرز اور شمار کنندگان حصہ لے رہے ہیں انہوں نے کہا کہ شمار کندہ کو عملی تربیت دیکر خانہ شماری پھر مردم شماری کا باقاعدہ آغازکیا جائے گامردم شماری یکم فروری سے شروع ہوگا جو تین مارچ تک جاری رہے گاانہوں نے کہا کہ نئی مردم شماری کا انعقاد ایک اہم قومی فریضہ ہے جس پر ملک کے مستقبل کی منصوبہ بندی کا انحصار ہوتا ہے مستقبل کی بہترین منصوبہ بندی کے لیے مردم شماری نہایت اہمیت کے حامل ہے لہذا ٹرینراپنی صلاحیتوں کا استعمال کرتے ہوئے دلچسپی سے تربیت حاصل کریں اور اپنے اپنے علاقوں میں جاکر بہتر طریقے سے فرائض کی ادائیگی کوخوش اسلوبی کے ساتھ سر انجام دیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں