کوئٹہ میں بارش اور برفباری کی پیشنگوئی،زیارت اور قلات میں سردی کی شدت میں اضافہ

کوئٹہ:صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں بوندا باندی،زیارت اور قلات میں سردی کی شدت میں اضافہ محکمہ موسمیات نے کوئٹہ میں بارش اور برفباری کی پیشنگوئی کی ہے، جبکہ ایک ہفتے سے ملک بھر سے آئے ہوئے سیاح برفباری کے انتظار میں کوئٹہ کے مختلف ہوٹلوں میں مقیم ہیں، باراز میں گرم کپڑوں کی مانگ میں اضافہ ہوا ہے، خشک میوہ جاتی کی فروخت میں بھی تیزی آئی ہے، جبکہ سبز چائے اور یخنی کے ٹھیلوں پر بھی رش دیکھنے میں آیا ہے، محکمہ موسمیات کے مطابق کوئٹہ اور اسے مضافا ت میں بارش اور برفباری کا امکان ہے، جبکہ پہاڑوں پر پہلے ہی برفباری ہوئی ہے معمولی ہوا چلتے ہی کوئٹہ میں سردی کی شدت میں اضافہ ہو جاتا ہے، جبکہ عوام کو سردی بڑھتے ہی گیس پریشر میں کمی کی شکایت کا سامنا ہے، عوام کی جانب سے وزیراعلیٰ بلوچستان سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ گیس پریشر میں کمی کا نوٹس لیتے ہوئے احسن اقدامات اٹھائیں

اپنا تبصرہ بھیجیں