گوادر، تحصیلدار سمیت 8افراد میں کورونا کی تشخیص

گوادر:تحصیلدار گوادر سمیت مزید آٹھ(8) افراد کی کرونا رپورٹ مثبت آ گئے گوادر میں کرونا میں مبتلا افراد کی تعداد 14 ہوگئی تمام افراد کو جی ڈی اے ہسپتال میں قرنطینہ کردیاگیا،کرونا کے شکار سات افراد کا تعلق لیویز فورس گوادر سے ہے جو جی آئی ٹی کرنٹائن سینٹر میں ڈیوٹی پر تعینات تھے تفصیلات کے مطابق گوادر میں کرونا وائرس کے مریضوں میں روزبہ روز اضافہ ہورہا ہے تحصیلدار گوادر سمیت لیویز فورس گوادر کے سات اہلکاروں میں کرونا وائرس کی تشخیص ہوگئی مزکورہ اہلکار گوادر میں قرنطینہ سینٹر پر تعینات تھے کرونا رپورٹ مثبت آنے والوں میں تحصیلدار گوادر کے علاوہ لیویز اہلکار 1سید محمد ولد فقیرمحمد، ساجد ولد عیسی، زکریا ولد یعقوب،عبدالرحمن ولد عبدالکریم،نبی بخش ولد محمد‘جمال ولد رحیم رحیم ولد نبی بخش شامل ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں