پاکستان نے متحدہ عرب امارات کے بینکوں کو قرضہ لوٹا دیا، زرمبادلہ ذخائر خطرناک حد تک کم
کراچی : پاکستان نے متحدہ عرب امارات کے بینکوں کو 1.2 ارب کا قرضہ لوٹا دیا، جس کے بعد ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں خطرناک حد تک گر گئے۔تفصیلات کے مطابق وزارت خزانہ کی جانب سے بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان نے متحدہ عرب امارات کے بینکوں کو قرضہ لوٹا دیا، جمعہ کو امارت کے این بی ڈی بینک کو600 ملین ڈالر جبکہ دبئی اسلامک بینک کو 420 ملین ڈالر واپس کئے۔جس کے بعد اسٹیٹ بینک کے زرمبادلہ کے ذخائرچار ارب پچاس کروڑ ڈالر کے رہ گئے جبکہ پاکستان کے پاس مجموعی ذخائر اب تقریبا دس ارب ڈالر ہیں۔ذرائع کے مطابق تیس دسمبر دوہزار بائیس تک اسٹیٹ بینک کے پانچ اعشاریہ چھ ارب ڈالر جبکہ مجموعی ذخائر 11.42 ارب ڈالر پرتھے۔وزیر خزانہ کا کہنا ہے کہ چائنیز ڈیولپمنٹ بینک سیسات سو ملین اور سعودی عرب سے تین ارب ڈالررواں ہفتے متوقع ہیں۔وزارت خزانہ ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان کو جنیوا کانفرنس میں غیرملکی امداد کا سہارا درکار ہے، جنیوا کانفرنس میں ایک اعشار پانچ ارب ڈالر کی فراہمی کی کوششیں کی جائیں گی۔