ماضی میں میں نے جو ادارے بنائے ان سے آج پنجگور کے سینکڑوں نوجوان روزگار کررہے ہیں ، اسد بلوچ
پنجگور (نامہ نگار) پنجگور صوبائی وزیر زراعت میر اسداللہ بلوچ کا صوبائی وزیر تعلیم میر نصیب اللہ مری کے ہمراہ جوڈیشل کمپلکس بی آر سی کالج اور ڈرگ ری ایبلٹیشن سینٹرکا دورہ اس موقعے پر سکریٹری C&W علی اکبر بلوچ سکریٹری پی ایچ ای صالح محمد بلوچ سکریٹری زراعت امید علی کھوکر ڈپٹی کمشنر پنجگور محمد نعیم گچکی ایکسئین بی اینڈآر اسداللہ بلوچ ایکسئین بلڈنگ خورشید بلوچ ایکسئن پی ایچ ای بالاچ بلوچ ایس پی پولیس عنایت اللہ بنگلزئی اے سی پنجگور امجد حسین سومرواے سی گوارگو اسداللہ بلوچ بی این پی عوامی کے مرکزی رہنما نوراحمد رحمدل بلوچ جلیل احمد سیلانی شکیل احمد قمبرانی حاجی محمد اکبر میجر شوکت ظفر بختیارحاجی عزیز مراد اور دیگر انکے ہمراہ تھے میر اسداللہ بلوچ نے کہا کہ اداروں کے قیام سے عوام کو بنیادی سہولتیں مہیا ہونگی بی آر سی کالج ڈرگ ری ایبلیٹیشن سینٹر کے درجہ چہارم کی آسامیوں پر مقامی افراد کا حق بنتا ہے اور یہ آسامیاں مقامیوں کو ملنے چائیے میر اسداللہ بلوچ نے کہا کہ ماضی میں میں نے جو ادارے بنائے ان سے آج پنجگور کے سینکڑوں نوجوان روزگار کررہے ہیں میرے اس پریڈ میں بھی جو ادارے بن رہے ہیں ان سے بھی پنجگور کے عوام کو اجتماعی سطح پر فائدہ پہنچنے کے ساتھ نوجوانوں کے لیے روزگار کے مواقعے موجود ہیں میر اسداللہ بلوچ نے کہا کہ پنجگور میں صحت تعلیم اور عوام کو دیگر بنیادی سہولتوں کی فراہمی کے لیے کوششیں جاری ہیں اور آخری دم تک عوام کے جائز حقوق کی جہدوجہد جاری رکھوں گا انہوں نے آفسران پر زور دیا کہ ترقیاتی اسکیموں کی نگرانی کریں تاکہ انکی افادیت اور معیار برقرار رہے


