تاریخ سے سبق حاصل کرکے جنگی نظریات اور جنگ کے کاروبار کی عوام دشمن پالیسی ترک کی جائے،نیشنل ڈیموکریٹک موومنٹ

کوئٹہ (انتخاب نیوز)نیشنل ڈیموکریٹک موومنٹ کے مرکزی جنرل سیکریٹری مزمل شاہ، صوبائی صدر احمد جان خان اور صوبائی جنرل سیکریٹری اسفندیار کاکڑ نے کہا ھے کہ حقیقی جمہوری و ترقی پسند اور وطن پال سیاسی پارٹی اور جدوجہد کے ذریعے پنجاب کے استعماری و آمرانہ قوتوں کی استعماری بالادستی اور استحصال سے نجات اور قومی حقوق و اختیارات کا حصول ممکن ھے۔ سمجھوتوں و مصلحتوں اور ذاتی و خاندانی مفادات پر مبنی روایتی سیاست کی وجہ سے آج ملکی اور قومی تحریک کی سیاست کمزوری اور تنزلی کا شکار ہیں۔نیشنل ڈیموکریٹک موومنٹ کا قیام ان معروضی حالات اور تقاضوں کیمطابق عمل میں لایا گیا ھے تاکہ سیاست اور جدوجہد کو درست خطوط پر استوار کرکے اسے توانا کیا جاسکیں اور نوجوان نسل کو سیاست اور جدوجہد کا حصہ بناکر نئی سیاسی قیادت فرائم کیا جاسکے ان خیالات کا اظہار انہوں نے پارٹی ضلع ھرنائی کے ضلعی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا جس سے پارٹی کے صوبائی ترجمان انجینئر ایمل خان ناصر، عنایت شاہ، رحمت وطن پال، شریف کاکڑ ایڈووکیٹ، حاجی سومرخان، فضل افغان، نیشنل سٹوڈنٹس موومنٹ کے نوید الرحمان نے بھی خطاب کیا۔مقررین نے کہا کہ پشتونوں کے تمام وسائل پر پنجاب کے استعماری قوتوں کا قبضہ ھے اور اب افغان ملت اور پشتونخوا وطن پر نئی جنگ مسلط کی جارھی ھے۔پشتونخوا وطن میں دہشتگردی، بدامنی کے جاری واقعات اور لاقانونیت ریاستی اداروں کی سرپرستی کے بغیر ناممکن ھے۔اس ملک کے استعماری و آمرانہ قوتوں نے ملک کو بدترین سیاسی، معاشی، سماجی بحرانوں کا شکار بنایا ھے۔بدترین مہنگائی و بیروزگاری اور حکمران طبقات کی استحصالی پالیسیوں اور شاہ خرچیوں کو ملک کے محکوم اقوام اور 23 کروڑ عوام برداشت نہیں کرسکتے اور نہ ھی ان پالیسیوں کے ذریعے ملک کو مزید چلا جاسکتا ھے۔انہوں نے کہا کہ اسلام آباد کے استعماری و آمرانہ قوتوں نے جنگ کو کاروبار بناکر کھربوں ڈالر اس عوام دشمن عمل کے ذریعے ہڑپ کیے ہیں اور اس جنگ میں پشتونوں کا خون نا حق بہایا گیا ھے اور اب ایک بار عالمی قوتوں کے مابین مفادات کی جنگ اور تصادم کیلئے اسلام آباد کے ان قوتوں نے پشتونخوا وطن کو چنا ھے لیکن اس خطرناک پالیسی اور جنگ کے شعلے پورے ملک اور خطے کو لپیٹ میں لیں گے۔لہذا تاریخ سے سبق حاصل کرکے جنگی نظریات اور جنگ کے کاروبار کی عوام دشمن پالیسی ترک کی جائے مقررین نے کہا کہ ملکی آئین کے تحت فوج سمیت تمام محکمے اور ادارے قوموں و عوام کی منتخب پارلیمنٹ کے ماتحت ہیں اور تمام فیصلے اور پالیسی پارلیمنٹ نے کرنے ہیں اور آہین کے تحت پارلیمنٹ سے کوئی بالادست ادارہ نہیں۔مقررین نے ضلع ھرنائی میں کول مائینز پر جاری بھتہ خوری، ضلع میں بدامنی، ڈاکہ زنی،گاڑیوں کو چھیننے کی جاری وارداتوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ یہ تمام واقعات اور بھتہ خوری ریاستی اداروں اور خفیہ ایجنسوں کی سرپرستی کے بغیر ناممکن ھے اور ضلع کے تمام عوام اور کول مائینز اونرز سمیت ھر شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والے اس حقیقت سے بخوبی آگاہ ہیں۔اگر موجودہ اذیت ناک صورتحال مزید جاری رھی تو نیشنل ڈیموکریٹک موومنٹ دیگر جمہوری سیاسی پارٹیوں کے ساتھ ملکر عوام کی تاہید و حمایت سیضلع بھر میں ایک بار پھر احجاجی تحریک شروع کرنے پر مجبور ھوگی۔مقررین نے کہا کہ ضلع ھرنائی خوست کے عوام کی جمہوری احتجاجی تحریک اور طویل دھرنا کے ساتھ حکومتی مذاکرات اور طے شدہ معاملات سمیت کمیشنر سبی ڈویژن کی سربراہی میں قائم کمیٹی کے فیصلوں اور سفارت پر عمل درآمد نہیں کیا جارھا۔ضلع میں عوامی آبادی کے اندر فورسز کے مورچوں کی گولہ باری اور ناکوں و چیک پوسٹوں کے ذریعے خوف و ہراس اور دھشت پھیلاکر پوری عوامی ابادی اور کاروبار ایف۔سی کے ہاتھوں یرغمال ھے۔سول انتظامیہ مفلوج ھے اور ضلع کے سول معاملات پر فورسز کا قبضہ مسلط ھے۔ضلع میں آئین و قانون اور صوبائی حکومت و سول انتظامیہ کی رٹ و اتھارٹی کا نام و نشان نہیں۔مقررین نے مطالبہ کیا ضلع میں کول مائینز پر جاری بھتہ خوری اور بدامنی، چوری ڈکیتی کے وارداتوں پر قابو پاکر امن و امان کو یقینی بنایا جائے اور کمیشنر کی سربراہی میں قائم کمیٹی کے فیصلوں اور سفارت پر عمل درآمد کیا جائیں۔مقررین نے ضلع ھرنائی کے عوام اپیل کی کہ وہ مردہ شماری میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں اور محکمہ شماریات و دیگر ذمہ دار احکام شفاف مردم شماری کو یقینی بناکر ماضی کے غلطیوں اور ھرنائی کے عوام کی حق تلفی کا ازالہ کرے۔کانفرنس میں حاجی نصراللہ ترین ضلعی صدر۔فضل افغان ضلعی جنرل سیکریٹری، میرویس شاہ ضلعی ترجمان جبکہ مومن شاہ، انجنیئر نصیب میانی، حاجی بہرام شاہ، ڈاکٹر اسلم،طیب شاہ، اسد اللہ شاہ، جمیل احمد، سیدال خان،حاجی بازمحمد، نقیب اللہ شاہ، محمد اصف،امداد اللہ، عصمت شاہ ضلعی ایگزیکٹیوز منتخب ھوئے۔نو منتخب عہدیداروں سے صوبائی صدر احمد جان خان نے حلف لیا

اپنا تبصرہ بھیجیں