بلو چستان کے مختلف اضلاع میں اگلے تین روز تک برف باری اور بارش کا امکان

کوئٹہ (انتخاب نیوز) بلو چستان کے مختلف اضلاع میںاگلے تین روز تک برف باری اور بارش کا امکان ہے۔ نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی اسلام آباد کی جانب سے جار ی کردہ اعلامیہ کے مطابق 10اور 11جنوری کو بارکھان، چمن ،دالبندین، ہرنائی، مسلم باغ، نوکنڈی، پشین، قلعہ عبداللہ، قلعہ سیف اللہ، کوئٹہ، ژوب اور زیارت میں برف باری متوقع ہے ۔نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی اسلام آباد کے مطابق مکران کے ساحل پر 11 اور 12 جنوری کو ہلکی بارش کابھی امکان ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں