خضدار انتظامیہ کی جانب سے کتب میلہ کو سبوتاژ کرنا علم دشمنی کے مترادف ہے، سیو اسٹوڈنٹس فیڈریشن

خضدار (انتخاب نیوز) سیو اسٹوڈنٹس فیوچر کے ترجمان نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا کہ انتظامیہ کی جانب سے کتب میلہ کو سبوتاژ کرنے و علم دشمن عناصر کے خلاف آواز بلند کرنے والے تمام طلبہ تنظیموں، سیاسی جماعتوں، قبائلی رہنماؤں اور علم دوست احباب کا یکمشت ہوکر مذمت کرنا خوش آئند اقدام ہے۔ انکا مزید کنا تھا کہ تنظیم اہل خضدار کی جانب سے بی ایس ایف، بساک، بی ایس او، جمعیت طلبہ اسلام خضدار، بی این پی عوامی اسٹوڈنٹس ونگ، بلوچ اسٹوڈنٹس الائنس سوراب، بی ایس او، کوہ سلیمان یونائیٹڈ فورم، بلوچ یکجہتی کمیٹی کراچی، بی این پی خضدار کے ضلعی صدر شفیق الرحمن ساسولی، جمہوری وطن پارٹی، نواب زادہ میر یوسف علی خان قلندرانی، افراسیاب خٹک، محمد علی تالپور، سعدیہ بلوچ، مصنف ڈاکٹر عابد میر، ڈاکٹر حضور بخش، طلبہ اور استادہ و دیگر تمام علم و دانش پسند احباب کا شکریہ ادا کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ خضدار سمیت علم دشمن عناصر ہمیشہ سے تنظیم کی جانب سے تعلیم کے فروغ کے سلسلے میں منعقد سرگرمیوں میں رکاوٹیں کھڑی کرتے رہے ہیں اور کتب میلہ کو سبوتاژ کرکے وہ آئین و قانون شکنی کا مرتکب ہونے کے ساتھ ساتھ تمام اخلاقی حدود پار کرکے کتاب و قلم پر قدغن لگائی جو کسی صورت بھی قبول نہیں کریں گے۔ آخر میں ترجمان کا کہنا تھا کہ ہم تعلیم میں رکاوٹ عناصر بالخصوص ضلعی انتظامیہ سے ایک بار پھر پرزور مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ اپنے اس گھناؤنی جرم کا اعتراف کرکہ تنظیم کی جانب سے ملتوی ہونے والے کتب میلہ کو منعقد کرنے کا اجازت نامہ جاری کریں بصورت دیگر ہم شدت کے ساتھ اپنے آئینی و جمہوری حقوق کا استعمال کرکے کتابیں سٹرک پر لانے پر مجبور ہونگے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں