کوئٹہ نرس ہراسگی کیس، تحقیقاتی ٹیم کا ہسپتال کا دورہ، تین خواتین کمیٹی کے سامنے پیش

کوئٹہ (انتخاب نیوز) محکمہ صحت کی تحقیقاتی ٹیم کا دورہ شیخ زید ہسپتال، خواتین نے ہراسانی کے شکایات کے انبار لگا دیے۔ ذرائع محکمہ صحت کے مطابق 3 خواتین کمیٹی کے سامنے پیش جبکہ 7 سے 8 نے فون کال پر ہرسانی کی شکایات درج کرائیں۔ ہسپتال میں چھوٹی چھوٹی باتوں پر خواتین کو ہراساں کیا جاتا ہے۔ محکمہ صحت کے ذرائع نے بتایا کہ کمیٹی نے تحقیقات کو مزید وسعت دینے کی سفارش کردی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں